27 فروری، 2021، 9:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84244322
T T
0 Persons

ایران کی مشرقی شام پر امریکی حملے کی مذمت

27 فروری، 2021، 9:43 AM
News ID: 84244322
ایران کی مشرقی شام پر امریکی حملے کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے یہ حملے جو شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہیں ، ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب امریکی افواج شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہو چکی ہیں اورحالیہ برسوں میں اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ اور تیل سمیت قدرتی وسائل چوری کیا ہے ، جو شامی عوام کا فطری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ، شام میں غیر قانونی امریکی اڈے دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں اور انہیں آلہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جو فوجی تنازعات کے فروغ اور خطے کو مزید عدم استحکام کا باعث بنتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .